IMPORTANCE OF WOMEN IN ISLAM

Islam word 
عورت واقعی لائق تقدس اور احترام ہے “اگر وہ دین اسلام اور والدین کی اچھی تربیت کے پیمانے پہ پورا اتراور اگر وہ ایسا نہیں کرتی تو اس کا حال وہی ہوگا جو آج مغربی معاشرے کی عورت کا ہو رہا ہے ،آزادی کے نام پر ان کو جس طرح سے پامال کیا جا رہا ہے اس کو دیکھ کر رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں !کیوں کہ جب سے اہل مغرب نے مرد اور عورت کی برابری کا نعرہ لگایا ہے عورت بیچاری تماشا بن گئی ہے .خاص طور پے ہمارے ترقی پزیر معاشرے میں جہاں عورت کا مقام چڑیا گھر میں ایک نئے جانور جیسا ہے جسے ہر کوئی ہر طرح کی نظر سے دیکھتا ہے.مغرب کی تقلید میں اپنے دوپٹوں کو اتار پھینکنا آزادی نہیں ہےبغیر پردہ کے رھنا اور پھر توقع رکھنا کہبری نگاھیں پیچھا نہ کریں ،کہیں سے آواز نہ لگے ،کوئی چھیڑے نہ ، یہ تو ویسے ھی ھو گیا جیسے آپ اپنی کسی قیمتی چیز کو بغیر حفاظت کھلا چھوڑ دو اورپھر توقع رکھو کہ اس پر کو ئی ڈاکہ نہیں مارے گا ۔ جنہں عزت پیاری ھوتی ھے وہ اسکی حفاظت بھی کرتے ھیں ۔ ۔جن کو عزت کی پرواہ نہیں ھوتی پھر وہ بہانے کرتے ھیں ۔آزادئ نسواں کے نام پر عریانیت کو فروغ دیا جا رہا ہے جس کا انجام تباہی کے سوا کچھ بھی نہ !!!مغرب میں آزادی کے نام پر عورت کو جس طرح پامال کیا جاتا ہے ، غلاظت سے لتھڑے اس معاشرے میں میں عورت ذات کی عزت کی دھجیاں اڑائ جاتی ہیں ، مغرب میں عورت صرف مردوں کے دل بہلانے کا ایک ذریعہ ہے ، عورت کو آزادی کے نام پر جتنا مغربی معاشرے میں گرایا گیا ہے اس کا آپ اندازہ نہیں کر سکتے، شراب کے نشے میں ان کے ساتھ کیا کیا زیادتیاں کی جاتی ہیں سن کر رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں !بے شک !اپنی زندگی میں عورت کے موجود ہر روپ کا احترام کیجئے چاہے وہ آپ کی اپنی ماں ، بہن اور بیٹی ہو یا کسی اور کی !آپ ان کو عزت دیجئے الله پاک آپ کو دنیا کے ساتھ آخرت میں بھی اس کا نیک اجر دے گا ان شاء الله !اگر آپ اپنے لئے ایک نیک بیوی اور نیک بیٹی کی کی آرزو رکھتے ہو تو دوسروں کی ماؤں ، بہنوں اور بیٹیوں کو بھی عزت دینا سیکھو کیونکہ قران پاک میں ہے الخَبيثٰتُ لِلخَبيثينَ وَالخَبيثونَ لِلخَبيثٰتِ ۖ وَالطَّيِّبٰتُ لِلطَّيِّبينَ وَالطَّيِّبونَ لِلطَّيِّبٰتِ ۚ٢٦﴾ سورة النور ناپاک عورتیں ناپاک مردوں کے لئے ہیں اور ناپاک مرد ناپاک عورتوں کے لئے ہیں۔اور پاکیزہ عورتیں پاکیزہ مردوں کے لئے ہیں اور پاکیزہ مرد پاکیزہ عورتوں کے لئے ہیں۔ Corruptwomenfor corrupt men, and corrupt men for corrupt women good women for good men, and good men for good women الله کریم ہم کو غلاظت کی اس دلدل میں ڈوبنے سے بچائے اور ہمیں دین کو سمجھنے کی اور اسکی تعلیمات پر عمل کی توفیق دے.آمين بجاه النبي الامين…..صلي الله تعالي عليه وآله وسلم

Comments