فیصل آباد کی تحصیل ماموں کانجن میں شادی پکی ہونے سے قبل منگنی و دیگر معاملات طے کرنے آئے لڑکے کے والد نے تحریک انصاف کی حکومت کی پالیسیوں کی تعریف کی جس پر لڑکی کے والد آگ بگولہ ہو گئے اور لڑکے والوں کو گھر سے نکال دیا.
تفصیلات کے مطابق سہیل نامی شہری کی بیٹی کے سُسرالی رمضان اور اِس کی اہلیہ منگنی کی تاریخ سے متعلق معاملات طے کرنے اُن کے گھر پہنچے تھے جہاں بات چیت کے دوران انہوں نے وزیر اعظم عمران خان اور موجودی حکومت کی پالیسیوں کی تعریف کر دی۔
موجودہ حکومت کی تعریف سن کر مہنگائی سے ستایا لڑکی کا والد آپے سے باہر ہو گیا اور بیٹی کے سُسر رمضان اور اس کی اہلیہ کو رشتے سے انکار کر تے ہوئے گھر سے نکال دیا.

Comments
Post a Comment